Hussain Yad Hai Shanawar Ali Jee La Réunion//2024 Muharram 1446//

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 16 вер 2024
  • حسینؑ حسینؑ حسینؑ
    جاری ہےسفر صدیوں سے کرب وبلا کا
    کاروان چلتا ہی رہا اہلِ عزا کا
    جیسے کبھی مولا نے ہم کو نہ بھلایا
    ہم نے بھی واللہ نہ مولا کو بھلایا
    سب یاد ہے مولا سب یاد ہے مولا
    ہاں یاد ہے مولا سب یاد ہے مولا
    وہ تیرا سر نہ جھکانا اپنے وعدے کو نبھانا
    تم کو بھولا نہ زمانہ مولا مولا
    کیسے حُسَینؑ آپ کی ہم شان بتائیں
    کیسے وہ الفاظ بھلا ڈھونڈ کے لائیں
    کتنا ہے بے چین یہ دل کیسے بتائیں
    کاش یہ دل کھول کے ہم تم کو دکھائیں
    تم کو ہم نے نہ بھلایا
    غم یہ بچپن سے منایا
    اور سب کو ہے سنایا
    مولا مولا
    کرب وبلا آتا ہے اب سارا زمانہ
    کیسے بنی کس نے کیا اس کو معلیٰ
    کس کی ہے جاگیر یہاں کون ہے رہتا
    کون ہے اس سلطنتِ نور کا مولا
    وہ حُسَینؑ ابنِ علیؑ ہے
    وہ نواسہ نبی ﷺ ہے
    کربلا جس سے سجی ہے
    مولاؑ مولاؑ
    مولا حُسَینؑ آپ سے کیا کیا نہیں سیکھا
    کیا ہے بہن بھائی کا ماں باپ کا رشتہ
    کیسی ہو اولاد یہاں دوست ہو کیسا
    ہم کو یہ سب کرب وبلا میں نظر آیا
    کہیں غازی سا برادر
    کہیں بیٹا علی اکبر
    کہیں زینب سی وہ خواہر
    مولا مولا
    پہلی دفعہ کرب وبلا جب میں گیا تھا
    چاروں طرف میرے تھا جنت کا نظارا
    میرا تو ہر لمحہ عبادت میں ہی گزرا
    جاگنا دن رات عزاداروں میں رہنا
    کبھی اس روضے پہ جانا
    کبھی اس روضے پہ جانا
    فرشِ ماتم کا بچھانا
    مولاؑ مولاؑ
    آج بھی ہم ایسے مُحَرَم ہیں مناتے
    اپنے گھروں میں ہیں عَزا خانے سجاتے
    سارے عزادار سبیلیں ہیں لگاتے
    نام پہ مولاؑ کے تبرُک ہیں کھلاتے
    کالے کپڑے ہیں پہنتے
    فَرشِ ماتم ہیں بچھاتے
    آپ کا غم ہیں مناتے
    مولاؑ مولاؑ
    جب بھی علم دیکھا علمدارِ وفا کا
    یاد ہمیں آیا وہ مشکیزہ وہ دریا
    لوٹ کے جب آیا نہ سقائے سکینہؑ
    لٹ گئے ساداتؑ ستم کیا نہیں دیکھا
    کبھی بازار میں جانا
    کبھی دربار میں جانا
    کبھی زندان نبھانا
    مولاؑ مولؑا
    کل تو تھے عاشور میں تنہا میرے مولا
    آج ہے ساتھ آپ کے یہ سارا زمانہ
    آپ کو ہر نسل نے ہر قوم نے مانا
    ہوتا ہے ہر ملک میں لبّیک حسینا
    اب تو ہر دل کا ہے نعرہ
    اب تو ہر گھر ہے تمہارا
    سارا عالم یہ پکارا
    مولا مولا
    Ashura in La Réunion 🇷🇪 - 🤲🏼
    _____________________-----_______________________________
    SAFEERAN E AZZA\\ // FOLLOW_____✓\\// #Safeeran_E_Azza \\// #SYEDA_RIJA_FATIMA_110 \\// #Assiya_Syeda //\\
    __________________________Π__________________________
    #nadeemsarwar #alishanawar #Alijee #itsalijeehere #alijeestatus #alijeesarwar #like #share #follow #shia
    ___________________________∆_______________________

КОМЕНТАРІ •