Surah al Adiyat | Surah Adiyat with (HD) Arabic Text |surah number 100

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 6 вер 2024
  • surah al Adiyat
    1 ayat
    ہانپتے ہوئے دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم!
    2 ayat
    پھر ٹاپ مار کر آگ جھاڑنے والوں کی قسم!
    3 ayat
    پھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم پس اس وقت گرد و غبار اڑاتے ہیں ۔
    4 ayat
    پھر اسی کے ساتھ فوجوں کے درمیان گھس جاتے ہیں ۔
    5 ayat
    یقیناً انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے ۔
    Surat No. 100 Ayat NO. 5 tafseer
    1: اس سے مراد وہ جنگی گھوڑے ہیں جن پر سوار ہو کر اُس زمانہ میں لڑائیاں لڑی جاتی تھیں، اس کی قسم کھانے میں یہ اشارہ ہے کہ یہ گھوڑے اپنے مالکوں کے اتنے وفادار ہوتے تھے کہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اپنے مالکوں کے حکم کی تعمیل بھی کرتے تھے، اور اُن کی جان کی حفاظت بھی۔ اللہ تعالیٰ نے اتنے مضبوط جانور کو اِنسان کا ایسا تابع اور وفادار بنادیا ہے۔ گنہگار اِنسان کو یاد دِلایا جارہا ہے کہ اپنے مالک اور خالق کے اس احسان کا شکر ادا کرنے کے بجائے اُس کی نافرمانی کرتا ہے اور اپنے پروردگار کا اتنا بھی وفادار نہیں جتنے اس کے گھوڑے اس کے وفادار ہوتے ہیں، چنانچہ اگلی آیت میں فرمایا گیا ہے کہ اِنسان یعنی گنہگار اِنسان بڑا ناشکرا ہے۔
    6 ayat
    اور یقیناً وہ خود بھی اس پر گواہ ہے ۔
    7 ayat
    یہ مال کی محبت میں بھی بڑا سخت ہے ۔
    Surat No. 100 Ayat NO. 7 tafseer
    2: یعنی اس کا طرز عمل گواہی دیتا ہے کہ وہ ناشکرا ہے۔
    8 ayat
    کیا اسے وہ وقت معلوم نہیں جب قبروں میں جو ( کچھ ) ہے نکال لیا جائے گا ۔
    Surat No. 100 Ayat NO. 8 tafseer
    3: اِس سے مراد مال کی وہ محبت ہے جو اِنسان کو اپنے دِینی فرائض سے غافل کردے، یا گناہوں میں مبتلا کردے۔
    9 ayat
    اور سینوں کی پوشیدہ باتیں ظاہر کر دی جائیں گی ۔
    10 ayat
    بیشک ان کا رب اس دن ان کے حال سے پورا باخبر ہوگا
    ۔Surat No. 100 Ayat NO. 10 Tafseer
    4: یعنی مُردوں کو قبروں سے نکال دیا جائے گا، اور لوگوں کے سینوں میں چھپے راز کُھل جائیں گے۔

КОМЕНТАРІ • 24