Manam Ke Gosh-E-MehKhana Khanqahe Manast || Kalam Hafiz Shirazi | Bakshi Salamat | Urdu Translation

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 10 вер 2024
  • منم کہ گوشۂ مے خانہ خانقاہ منست
    دعائے پیر مغاں ورد صبح گاہ من است
    میں وہ ہوں کہ میخانہ کا گوشہ ہی میری خانقاہ ہے، پیر مغاں کی دعا ہی میرا صبح کا وظیفہ ہے
    ز بادشاہ و گدا فارغم بحمد ﷲ
    گدائے خاکِ درِ دوست بادشاہِ منست
    الحمدﷲ ! میں بادشاہ و گدا دونوں سے بے نیاز ہوں، خاک در دوست یعنی آنحضور کے آستان آسمان جاہ کامعمولی خدمت گار، میرا بادشاہ ہے۔
    غرض ز مسجد و مے خانہ ام وصال‌ شماست
    جز نام ایں خیال ندارم خدا گواہ منست
    مسجد و میخانہ سے میری غرض تمہارا وصل حاصل کرنا ہے، خدا گواہ ہے کہ اس کے علاوہ میرے دل میں کوئی خیال نہیں ہے۔
    مرا گدائے تو بودن ز سلطنت خوش تر
    کہ زلِ جور و جفائے تو عز و جاۂ منست
    میرے لئے تمہارے در کا گدا بننا سلطنت ملنے سے زیادہ اچھا ہے، کیوں کہ تمہارے جور و جفا کی ذلت میرے لئے عز و جاہ کے برابر ہے
    گناہ گرچہ نبود اختیارِ ما حافظؔ
    تو در طریق ادب باش گو گناه منست
    اگر چہ گناہ میرے اختیار میں نہیں ہے حافظؔ, لیکن ادب کا طریقہ یہ ہے کہ کہو کہ گناہ میرا ہے
    کلام حافؔظ شیرازی
    آواز استاد بخشی سلامت خاں قوال

КОМЕНТАРІ • 34