Shurahbeel Zaki | Mery Aaqa e Umam° Heart Touching Nasheed

Поділитися
Вставка
  • Опубліковано 7 жов 2024
  • #shurahbeel Zaki
    #Mer Aaqa e Umam Shah e Zaman
    #New Kalam
    #beautiful Nasheed
    #Ap Hain Had e Alam
    #hearttouching
    #شرحبیل زکی
    Artist & Poet: Shurahbeel Zaki
    Video & Audio: Al Hudda Production
    مدحِ شاہِ اُمم....🤍
    میرے آقاۓ امم شاہِ زمن نورِ فشاں
    آپ ہیں ہادی عالم شہِ کون و مکاں
    رب کے فرمان میں قرآن میں توصیف بیاں
    معدنِ جود و سخا خُلق ہے جن کا قرآں
    مصطفیٰ آپ ہیں کُل باعثِ تخلیقِ جہاں
    بزمِ کونین سے بالا ہے سرِ عرش مقام
    شبِ معراج خدا آپ سے کرتے ہیں کلام
    سب نبی آپ کے پیچھے ہیں کھڑے آپ امام
    کر دی صدیق نے اس بات کی تصدیق تمام
    آپ ہیں فخرِ رُسل آپ ہی محبوبِ جہاں
    آپکا نام بنا زینتِ قرطاس و قلم
    جب بھی ہے نعت لکھی دور ہوۓ رنج و الم
    روزِ محشر میں میرے آقا میرا رکھنا بھرم
    مجھ پہ بھی دستِ شفاعت کا کیے جانا کرم
    ہر گھڑی صلی علی وِرد زباں پر ہو رواں
    عشق کے سوز میں روتا ہے میرا قلبِ حزیں
    آپکی یاد سے ملتی ہے زکی کو تسکیں
    مجھ پہ بھی چشمِ کرم کیجیے میر ا کوئ نہیں
    درِ اقدس پہ جھکے میری عقیدت کی جبیں
    میں بھلا آپ کا در چھوڑ کے جاؤں گا کہاں
    میرے آقائے امم شاہِ زمن نورِ فشاں
    آپ ہیں ہادی عالم شہِ کون و مکاں
    This is Official UA-cam channel of Shurahbeel Zaki.....🎙️

КОМЕНТАРІ • 22