Nafs Al-Lawwama (The Blaming Self)
Вставка
- Опубліковано 19 січ 2025
- نفس لوامہ (ملامت کرنے والا نفس)
ملامت کرنے والا نفس- یہ انسان کی ارتقا کا دوسرا مرحلہ ہے ، جہاں انسان اپنے اعمال سے آگاہ ہوتا ہے ، وہ غلط اور صحیح میں تفریق کرنے کے قابل ہوتا ہے، اور اپنی غلطیوں پر ندامت کرتا ہے۔ پھر بھی ، وہ غلط کام سے باز آجانے کے قابل نہیں ہوتا کیونکہ اپنی پہلی حالت، عادات توڑنا بہت مشکل ہے۔
وہ اپنے مذہبی فرائض ادا کرنے کی کوشش کرتا ہے ؛ نماز پڑھتا ہے ، روزہ رکھتا ہے ، خیرات دیتا ہے ، اور اچھا سلوک کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن وہ چاہتا ہے کہ لوگ اُسے ایک نیک شخص کے طور پر پہچانیں۔ وہ اپنا تقویٰ ، اپنی نیکیاں ، لوگوں کو دیکھا تا ہے اور اُن سے داد کی توقع رکھتا ہے۔ یہ طرز عمل منافقانہ بن جاتا ہے۔ کبھی کبھاراُسے احساس ہوجاتا ہےاور ندامت کا اظہار کرتا ہے اور بدلنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس مرحلے میں منافقت ہی اصل خطرہ ہے۔